کراچی میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ڈی جی ہيلتھ نے کمشنرکراچی کوخط لکھ کرپابنديوں کی سفارش کردی ہے۔
ڈی جی ہیلتھ کے خط میں بتایا گیا کہ شہر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے رپورٹ کئے جانے والے کیسز کے باعث شہریوں کا ماسک پہننا اور سماجی فیصلے کو لازمی قرار دیا جائے۔
شہر میں انڈورتقریبات300 اورآؤٹ ڈور تقريبات 400 افراد تک محدود کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
شہر کے شاپنگ مالز، جمز، مزارات میں داخلے پر ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنےکی تجویز بھی دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ شہر کی پبلک ٹرانسپورٹ میں صرف70 فیصد لوگوں کو سفر کرنے کی اجازت دینے کا کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں24گھنٹوں میں168نئےکیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور شہر ميں کروناکے مثبت کیسز کی شرح15.75 فیصد رپورٹ کی گئی ہے۔ کراچی کے بعد سب سے زیادہ کرونا کیسز لاہورمیں رپورٹ ہوئے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/obhZMR5
0 تبصرے