Breaking News

header ads

عمران خان کو 190ملین پاؤنڈ کرپشن کے معاملے میں بڑا ریلیف مل گیا

سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں بڑا ریلیف مل گیا، احتساب عدالت نے 4 جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان القادر ٹرسٹ کے 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 4 جولائی تک توسیع کردی۔

سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث جبکہ پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی اور سہیل عارف بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/JIVKNSm
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے