Breaking News

header ads

حنیف عباسی کوآج ہی کام سے روکنے کی شیخ رشید کی استدعا مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لیگی رہنماحنیف عباسی کو آج ہی کام سے روکنے کی شیخ رشید کی استدعا مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے یہ معاملہ وزیراعظم شہبازشریف کے سامنے رکھنے کا ہدایت کردی۔

عدالت نےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست پروفاق کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جلسوں میں عدالتوں پرالزام تراشی افسوناک ہے،شاید تحریک انصاف کواس عدالت پر اعتماد نہیں۔

یہ بھی ریمارکس دئیے کہ خود بھی سوچ لیں اور چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھ لیں کہ اگر ایسا ہے تو آپ کے کیس دوسری عدالت کو بھیج دیتے ہیں،عدالت آپ کو 2 دن دیتی ہے،اس دوران آپ عدالت کوآگاہ کردیجئے گا۔

چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیئے کہ جلسوں میں کہا جا رہا ہے کہ عدالتیں رات 12 بجے کیوں کھولی گئیں؟ سال 2014

میں رات 11 بجے زیرحراست پی ٹی آئی ورکرزکو چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔

چیف جسٹس نے یہ بھی وضاحت کردی کہ رُول موجود ہیں کہ چیف جسٹس کسی بھی وقت کیس ٹیک اپ کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر شیخ رشید نے عدالت کو بتایا کہ میں سوچ سمجھ کر آیا ہوں اور مجھے عدالت پر مکمل اعتماد ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/Aiz6B3N

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے