Breaking News

header ads

عمران خان کی مددکیلئےریحام خان نےبھارت کوعرضی ڈال دی

عمران خان کی سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے ایک بات تو ظاہرکردی کہ سابق وزیراعظم سیاسی کے ساتھ ساتھ تکنیکی پہلوؤں کا بھی خوب خیال رکھتے ہیں لیکن اپنی اسکرین بیوٹی سے متعلق ‘تحفظات وخدشات’کا یہ اظہارانہیں تھوڑا مہنگا بھی پڑا۔

ہفتہ 7اپریل کوعمران خان نے بذریعہ ویڈیولنک بیرون ملک مقیم حامیوں سے خطاب کیا جس سے قبل تیاریوں کے دوران بنایا جانے والا ایک ویڈیوکلپ سوشل میڈیاپرخوب وائرل ہوا۔

ویڈیوکلپ میں عمران خان خاصے بےتکلفانہ اندازمیں تکنیکی عملے سے مخاطب ہوتے ہوئے لائٹنگ سے متعلق خدشات کا اظہار کررہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے حال ہی میں ہم ٹی وی کے لیے اداکار شان کو دیے جانے والے انٹرویوکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شان والے انٹرویو کی لائٹنگ بڑی گندی تھی، ایسالگ رہا تھا کہ ویٹنگ بس روم کے اندرانٹرویوکیاجارہا ہے جبکہ اے آروائی کی ‘سپرب لائٹنگ’ تھی۔

ساتھ ہی انہوں نے ہدایت کی آج چیک کرلینا، بڑاپروفیشنل ہونا چاہیے آج ‘۔

اس ویڈیوکلپ پرعمران خان کے حمایتیوں نے تمام پہلووں پرنظررکھنے کے لیے انہیں سراہا تو مخالفین نے محظوظ ہوتے ہوئے دلچسپ تبصرے کرڈالے، سوشل میڈیا پرپی ٹی آئی اورعمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانے والی ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اس باربھی اپنے فالوورزکومایوس نہیں کیا۔

امریکا میں سابق سفیرحسین حقانی کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنے والی ریحام نے لکھا، ‘میں نے بھارت سے بے روزگارسلیبریٹی کرکٹر کی مدد کرنے کی درخواست کی ہے’۔

ریحام نے اپنے ایک حامی کی جانب سے شیئرکی جانے والی تصویرری ٹویٹ کی جس میں ان کی تعریفوں کے پُل باندھے گئے تھے اور کیپشن میں لکھا، ‘ اور بغیرکسی گریٹ لائٹنگ کے، اچھے کام کروتو بغیر کسی لائٹنگ کے بھی آپ اچھے نظرآو گے’۔

عمران خان کے تحفظات پرمزید روشنی ڈالتے ہوئے ریحام خان نے لائٹنگ مسائل پرمزید ٹویٹس بھی کیں۔

اسی ویڈیو کلپ میں عمران خان کے بال سنوارنے کے حوالے سے خفیف طنزکرنے والی ریحام نے انہیں دوبارہ سے ہینڈسم نہ بن سکنے کی نوید بھی دی۔

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے باعث گھرجانے والےعمران خان نے نئی حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کے مختلف شہروں میں جلسوں کے علاوہ ویڈیولنکس سے خطاب بھی کررہے ہیں جس کا بڑا مقصدحکومت کے خلاف اسلام آباد کی جانب مارچ کی تیاری ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/SWB7vqd

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے