سعودی عرب میں جدہ ائیرپورٹ پر رش اور پروازوں کی تاخیر کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
سعودی عرب میں دو روز سے مسافر کے رش کے باعث جدہ ائیرپورٹ پر ہزاروں مسافر موجود ہیں تاہم سعودی ایوی ایشن حکام صورتحال بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔
پی آئی اے حکام نے بتایا کہ گزشتہ شب بھی بہت سے مسافروں نے کھلے آسمان تلے رات گزاری اورپروازوں کی روانگی میں تاخیر سے صورتحال خراب ہے۔
پی آئی اے حکام کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ رش کی وجہ سے پی آئی اے کی دو پروازیں پانچ پانچ گھنٹے تاخیر کا شکارہوئی ہیں۔جدہ سے پشاور اور جدہ سے لاہور کی پرواز آج پاکستان پہنچیں گیں۔
16 گھنٹے کی انتھک کوشیشوں کے بعد جدہ ائیرپورٹ پہ پھنسےعمرہ زائرین کی وطن واپسی کا آپریشن نارملائز ھو چُکا
زبردست محنت پر
شاباش PIA سٹاف
سفارتی عملے کا شکریہ
سعودی ایوی ایشن کو شکراً— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) May 3, 2022
مسافروں کو پریشانی سے بچانے کے لیے جدہ ائیرپورٹ پر پی آئی اے عملہ اور سفارتخانہ متحرک ہے اور وزیر ہوابازی خواجہ سعدرفیق تمام آپریشن کی نگرانی خود کررہے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق کی جانب سے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا گیا کہ 16گھنٹے کی انتھک کوششوں کے بعد جدہ ائیرپورٹ پر پھنسے مسافروں کی واپسی کا آپریشن بحال کیا گیا ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/YTdLs4O
0 تبصرے