Breaking News

header ads

عمران خان سمیت دیگررہنماؤں پرمقدمےکی درخواست، دلائل کیلئےوکلاطلب

لاہور سیشن کورٹ نے پرعمران خان سمیت دیگررہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر وکلاء کودلائل کے لیے طلب کرلیا۔

لاہورسیشن کورٹ میں مسجد نبوی میں سیاسی نعرے بازی کے معاملے پرعمران خان سمیت دیگررہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی جس میں بتایا گیا کہ فیصل آباد پولیس اس مسئلے پر مقدمہ درج کرچکی ہے اور ایک ہی معاملے پر دوسرا مقدمہ درج نہیں کرسکتے۔

 عدالت سے استدعا کی گئی کہ درخواست مسترد کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے وکلاء کودلائل کے لیے طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے 9 مئی کو ہونے والے اجلاس میں سیاسی مقاصد کیلئے توہین مذہب کے قانون کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرز پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی یہ پہلی مثال ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/56fuQWM

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے