Breaking News

header ads

عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی،عمران خان کا موقف سامنےآگیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیاں پنجاب میں آئینی فساد کو ہوا دے رہی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ پہلے جعلی انتخاب کے ذریعے مجرم کو وزیراعلیٰ بنایا گیا، اب صدر مملکت کے منصب کی توہین کی گئی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیاں پنجاب میں آئینی فساد کو ہوا دے رہی ہیں، گورنر پنجاب کو تحفظ دستور پر شرمناک طریقے سے ہٹانے کی کوشش ہوئی،لازم ہے کہ عدالت عظمیٰ نزاکت کے پیشِ نظر معاملے کو ازخود دیکھے۔

گورنرپنجاب عمرسرفرازعہدےسے برطرف

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کی سمری دوسری مرتبہ مسترد کردی تھی۔
ڈاکٹرعارف علوی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ گورنرپنجاب کو صدر کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جاسکتا، آرٹیکل 101 کی شق 3 کے مطابق گورنر عمر سرفراز صدر کی رضامندی تک عہدے پر قائم رہیں گے،صدر کا فرض ہے کہ آرٹیکل41 کے مطابق ملکی اتحادکی نمائندگی کرے۔
صدر کی جانب سے سمری مسترد کئے جانے کے بعد کابینہ ڈویژن نے عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔
دوسری جانب عمر سرفراز چیمہ نے بھی اپنی برطرفی کی سمری مسترد کردی۔اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان کی جانب سے سمری مسترد کرنے کے باوجود کابینہ ڈویژن کا غیرآئینی نوٹی فکیشن جاری کیا جس کو مسترد کرتا ہوں۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ اپنی برطرفی کے خلاف آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے جلد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔



from SAMAA https://ift.tt/aWGUnIB
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے