Breaking News

header ads

وزیراعظم شہبازشریف کاسیاسی رہنماؤں سےٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کی جانب سےعیدالفطرکےموقع پر اہم سیاسی رہنماؤں اور عسکری قیادت سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عیدالفطر کےموقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے صدر ڈاکٹرعارف علوی کو ٹیلی فون کرکےعیدالفطر کی مبارک دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ریاست آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو ٹیلی فون کیااوراہل جموں وکشمیرکو عید کی مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر نماز عید کے اجتماعات پر پابندیوں کی مذمت کی اورکشمیریوں کوحق استصواب رائے ملنے تک بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون کرکےسندھ،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کے وزرا اعلی اور قائم مقام گورنر بلوچستان کو بھی مبارک باد پیش کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین،وزراء اعلی کو ٹیلی فون پر عید کی مبارک دی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارک دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی اورعید کی مبارک باد اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارک دی، دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم کی وزیرمواصلات مولانا اسعد محمود، محسن داوڑ، خالد مقبول صدیقی، سردار اختر مینگل، علامہ ساجد میر اور خالد مگسی سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے محمود خان اچکزئی، علی نواز شاہ، شاہ زین بگٹی، اسلم بھوتانی، چوہدری سالک حسین سے بھی فون پر بات کی اور عید کی مبارک دی۔

وزیراعظم نے چوہدری سالک حسین سے چوہدری شجاعت حسین کی مزاج پرسی کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نےسروسز چیفس سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

وزیراعظم نے چئیرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو ٹیلی فون کیا اورانہیں عیدالفطر کی مبارک دی۔

وزیراعظم نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو کو بھی ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارک دی۔



from SAMAA https://ift.tt/vGfmnNW

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے