Breaking News

header ads

حسنین کےبالنگ ایکشن کی درستگی پردوبارہ کام شروع

Mohammad-Hasnain

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی درستگی پر دوبارہ کام شروع کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کےذرائع نے کہا ہے کہ محمد حسنین کے بولنگ ایکشن میں بہتری آئی ہے اور کوچز نے حوصلہ افزاء رپورٹ دی ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ عید کی وجہ سے محمد حسنین کی بولنگ پر کام کرنے کا وقفہ آیا تھا ،محمد حسنین کے کوچز ایک بار پھر کام کا آغاز کریں گے اور حتمی جائزہ لیں گے۔

 ذرائع کا کہنا تھا کہ کوچز کے مکمل اطمینان کے بعد آئی سی سی کو بالنگ ایکشن کا جائزہ لینے کا کہا جائے گا۔

پاکستان کی طرف سے 8  ون ڈے انٹرنیشنل اور 18 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں مجموعی طور پر 29 وکٹیں حاصل کر نے والے محمد حسنین پاکستان سپرلیگ کےعلاوہ بگ بیش، کیریبین پریمیئر لیگ اور لنکن پریمئیر لیگ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

بگ بیش کے گزشتہ سیزن میں ہی محمد حسنین کے بولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

محمد حسنین نے رواں برس21 جنوری کو لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکنیک لیب میں ٹیسٹ دیا تھا جس میں ان کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار پایا تھا۔



from SAMAA https://ift.tt/7Gk5KcJ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے