سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 3 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے لکھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز عملی طور پر بند ہیں۔ سعودی عرب اور ابو ظہبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئی۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ابھی تک ایندھن کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی واضح نہیں۔ معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے۔ عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے۔
ملک میں مہنگائ کی شرح تین سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئ ہے، یوٹیلٹی اسٹور عملی طور پر بند ہیں سعودی عرب اور ابو ظہبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئ، ابھی تک ایندھن کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی واضع نہیں معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 5, 2022
from SAMAA https://ift.tt/zvuy5GO
via IFTTT
0 تبصرے