Breaking News

header ads

ملکی تاریخ میں ڈالر 191 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

DOLLAR_NEW_1پاکستان میں روپے کی بے قدری کے گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ ڈالر اوپن مارکیٹ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 روپے مہنگا ہو کر 191 روپے اور 50 پیسے کا ہوگیا ہے، جب کہ فاریکس ٹریڈنگ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 34 پیسے مہنگا ہوکر تاریخ میں پہلی بار 190روپے کا ہوگیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رواں مالی سال ڈالر کی قیمت میں 32 روپے 46 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد بیرونی قرضوں کا بوجھ 4 ہزار ارب روپے ہوگیا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر خدشات کے باعث روپے کی قدر پر دباؤ بڑھا ہے۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک روپے کی قدر سنبھالنے کیلئے اقدامات نہیں کر رہا۔ ڈیلرز نے امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے قرض اور موجودہ قرض کے رول اوور ہونے میں تاخیر قدر گرا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 10 مئی کو کاروبار بند ہونے پر انٹر بینک میں ڈالر 188 روپے 66 پیسے رہا، جب کہ منگل کے روز انٹر بینک میں ڈالر 1.13 روپے مہنگا ہوا تھا۔

رواں مالی سال میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 19 فیصد سے زائد کم واقع ہوئی ہے۔ انٹر بینک میں 7 اپریل کو ڈالر کی بلند ترین قدر189.30 روپے تھی۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 190 روپے کا ہوگیا تھا۔



from SAMAA https://ift.tt/fUIplb8

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے