
صباقمرکا شمارشوبزانڈسٹری کے ان باصلاحیت آرٹسٹس میں ہوتا ہے جو پاکستان کے علاوہ سرحد پاربھی بھرپور پہچان رکھتے ہیں۔
مرحوم اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم ‘ہندی میڈیم’ سے بالی ووڈ ڈیبیوکرنے والی صباقمر کو پسند کرنے والوں میں معروف بالی ووڈ سیلیبرٹیزاور اداکار رنبیرکپورکی والدہ نیتو سنگھ بھی شامل ہیں۔
اداکارہ کے حالیہ انٹرویوسے ایک کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہے جس میں وہ بالی ووڈ سیلیبرٹیزکی جانب سے خود کو پسند کیے جانے پربات کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیتوجی نے میرے سارے شوزاورڈراما دیکھے ہوئے ہیں ، رشی کپوراورنیتو نے ہندی میڈیم دیکھنے کے بعد اسے بہت پسند کیا اورویڈیو بنا کربھی بھیجی تھی ۔
صبا کے مطابق ، ‘نیتو سنگھ اوررشی کے علاوہ امرتا سنگھ اورودیا بالن بھی میرے کام کو بیحد پسند کرتی ہیں۔ودیا نے فلم دیکھنے کے بعد مجھے میسج بھیجا اور کال کی’۔
صبا کو اپنی ڈیبیو بھارتی فلم ‘ ہندی میڈیم ‘ کے لیے فلم فیئرایوارڈزمیں بہترین اداکارہ کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا تھا اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں۔
انٹرٹینمنٹ سائٹ سم تھنگ ہاٹ کو دیے جانے والے اس انٹرویو میں ساتھی اداکاروں کی جانب سے مغرور سمجھے جانے کے سوال پرصباقمرنے کہا کہ انہیں مغرور سمجھاجاتا ہے کیونکہ ہیں کیونکہ وہ شوٹنگ کے دوان الگ وینیٹی وین کا مطالبہ کرتی ہیں اور کسی کے ساتھ کمرہ شیئرنہیں کرتیں۔
صبا کے مطابق یہ بات اکثر ساتھی فنکار نہیں سمجھتے لیکن امید ہے کہ جلد سمجھ جائیں گے۔ الگ وینیٹی وین کا مطالبہ اس لیے بھی کرتی ہوں کہ پوری توجہ کے ساتھ اسکرپٹ پر دھیان دے سکوں اورفضول گپ شپ نہ کروں۔
بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی 5 پر صباقمر کی ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسزشمیم’دکھائی جاہی ہے جس میں ان کے مقابل نعمان اعجازہیں، 20 بیس اقساط پرمشتمل کہانی ساجی گل نے تحریرکی ہے جبکہ ڈائریکٹرکاشف نثارہیں۔
صبا قمراور نعمان اعجازکی اس ویب سیریزکی کہانی روایتی ڈگرسے قدرے ہٹ کرہے جہاں محبت کے روایتی انداز کے بجائے دوستی کے جذبے کوفوقیت دیتے ہوئے سچی محبت کی عکاسی کی گئی ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/zlwibX1
0 تبصرے