Breaking News

header ads

بھارت کے خلاف ون ڈے کا تجربہ نیا تھا اللہ کا شکر ہے اچھی باولنگ ہوئی، نسیم شاہ

قومی فاسٹ باولرنسیم شاہ کی پاک بھارت میچ کے بعد گفتگو میں کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ون ڈے کا تجربہ نیا تھا اللہ کا شکر ہے اچھی باولنگ ہوئی۔

شروع میں گیند سوئنگ ہورہا تھا آپکے ہاتھ میں یہی ہوتا کہ اچھی جگہ باولنگ کرو جہاں میں کوشش کررہا تھا کرنے کی۔ ون ڈے کرکٹ میں صبر کے ساتھ باولنگ کرنی پڑتی ہے۔

میں نےسوچا تھا کہ جہاں اچھی لائن سے باولنگ کی تو بھارت کے بیٹرزوکٹیں دینگے۔بھارت کے خلاف میں نے کوشش کی کہ انکو رنز نہ بنانے دوں۔

نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ون ڈےفارمیٹ تھوڑا تبدیل ہوتا ہے لیکن یہ تجربہ بہت مختلف تھا. شاہین آفریدی نے شروعات میں بہترین باولنگ کی،حارث روف نے درمیان میں آکر بہت اچھی باولنگ کی۔

نسیم شاہ نے کہا ٹیم کا ہر کھلاڑی کوشش کررہا تھا اورہم کامیاب ہوئے۔ بچپن میں لاہورمیں بہت کرکٹ کھیلی وہاں میچ میں اچھا کھیلنےکی کوشش کرینگے۔ کوشش کرینگےکہ لاہورکے میچ کو انجوائے کریں اورجیتیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/rn8LF42
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے