Breaking News

header ads

چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے،رانا ثنا اللہ

سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ایک بیان میں لیگی رہنما نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف جانے کا مطلب پاکستان کو عالمی کٹہرے میں مجرم بنا کر کھڑا کرنا ہے، یہ مکروہ کام صرف ملک دشمن اور ان کے کارندے کرتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو پاکستان واپس لانے،رہا کرانے اور آباد کرانے والے اب دہشتگردوں کو نیا راستہ دکھا رہے ہیں، اقتدار میں لا کر پاکستان کی معیشت، خارجہ تعلقات تباہ کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں مہنگائی سے خانہ جنگی کی راہ ہموارکی،نوجوانوں کے ذہن میں بارود بھرا تاکہ وہ حملہ آور جتھوں میں بدل جائیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئیٹرہینڈل سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز کا معاملہ اقوام متحدہ، عالمی عدالت میں لیجانے کےلیے جیفری رابرٹسن کی خدمات کا اعلان کیا گیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/9R7IGlu

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے