Breaking News

header ads

سندھ ہاؤس پر حملہ،پی ٹی آئی کے 2مستعفی ارکان گرفتار

سندھ ہاؤس حملہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کے دو مستعفیٰ ارکان قومی اسمبلی کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 26 اپریل بروز منگل کو کیس کی سماعت کے دوران فیصہ سناتے ہوئے عطا اللّٰہ اور فہیم خان کی ضمانت مسترد کیں۔ پولیس نے دونوں ارکان قومی اسمبلی کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کیا۔ عدالت نے گزشتہ ہفتے ارکان قومی اسمبلی کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا تھا، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ دیا تھا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لوٹے لے کر سندھ ہاؤس پہنچے اور سندھ ہاؤس کے قریب ریڈ زون میں داخل ہوگئے تھے، جہاں انہوں نے دھرنا دینے کے بعد سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملے کو سندھ پر حملے کے برابر قرار دیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ ہاؤس پر حملہ کو دہشت گردی پر مبنی کارروائی ہے۔ واقعہ کے دوران پولیس کی جانب سے کچھ گرفتاریاں کرنے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان کو باہر نکال دیا گیا تھا۔

بعد ازاں مقامی پولیس کے مطابق سندھ ہاوس پر حملہ کرنے کے الزام میں 11 افراد کو حراست میں لے کر انھیں تھانہ سیکرٹریٹ میں منتقل کیا گیا اور ان کے خلاف متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔



from SAMAA https://ift.tt/wakrPSs
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے