
ٹک ٹاک کے سحرمیں مبتلا سیلیبرٹیزکی تعداد میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، تازہ ترین انٹری اداکارہ صبورعلی اوران کے شوہرعلی انصاری کی ہے۔
مختصرویڈیو شیئرنگ ایپ پراکاؤنٹ بنانے والی صبورنے اس بات کی اطلاع مداحوں اورفالوورزکو انسٹاگرام پردی جہاں انہیں 36 لاکھ سے زائداافراد فالو کرتے ہیں۔
صبورنے انسٹااسٹوریزمیں ٹک ٹاک پرخود کوفالوکرنے کے خواہشمند افراد کو اپنا یوزرنیم بتایا۔

ساتھ ہی اداکارہ نے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹک ٹاک کو نشہ آورقراردیا اوربچاؤ کے لیے وارننگ بھی جاری کی۔
صبور نے پہلی ویڈیو کے لیے بھارتی گلوکار اے پی ڈھلون کے گانے ‘ایکسکیوز’ کو استعمال کیا، سیاہ لباس میں دلکش دکھائی دینے والی صبور کی اس ویڈیو کو 13 گھنٹوں میں ڈھائی ہزار سے زائد ویوزمل چکے ہیں۔

انسٹافین پیج کی ایک اسٹوری شیئرکرنے والی صبورنے مداحوں کو یہ اطلاع بھی دی کہ صرف وہی نہیں بلکہ ان کے شوہر اداکار علی انصاری بھی ٹک ٹاک پرموجود ہیں جنہیں وہ فالو بھی کرتی ہیں۔

انسٹاگرام پرعلی انصاری کے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد فالوورزموجود ہیں۔
from SAMAA https://ift.tt/XrO2aN5
via IFTTT
0 تبصرے