Breaking News

header ads

زیدعلی سےمولاناطارق جمیل کےدلچسپ سوال کی ویڈیو وائرل

معروف اسکالرمولانا طارق جمیل سے بہت سی سیلیبرٹیزگہری وابستگی رکھتی ہیں اوراکثروبیشترسوشل میڈیا پران سے ملاقات کی ویڈیوز وائرل دیکھنےمیں آتی ہیں۔

ان سیلیبرٹیزمیں یوٹیوبززیدعلی ٹی اورشاہ ویرجعفری سرفہرست ہیں جن کی مولانا طارق جمیل سے ان کی گھرپرکی جانے والی ملاقات کی ویڈیو صارفین کی بھرپورتوجہ حاصل کررہی ہے۔

مارچ میں کی جانے والی اس ملاقات سے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پرپھرسے وائرل ہے۔

ویڈیومیں مولانا طارق جمیل کو زیدعلی سے ان کی پھٹی ہوئی پتلون سے متعلق سوال کرتے دیکھاجاسکتا ہے جس پردونوں یو ٹیوبرز نے دلچسپ ردعمل ظاہرکیا۔

سوال سن کر ہنستے ہوئے زید نے جواب دیا کہ یہ بعد میں پھٹ گئی تھی پہلے جب خریدی تھی تب صحیح تھی۔

ساتھ بیٹھے شاہ ویر نے بھی اپنی پینٹ کوگھٹنوں پر سے دکھاتے ہوئے کہا کہ میں نے بھی پہلے اسی طرح کی جینز پہنی تھی لیکن پھر میں نے شیشہ دیکھا تو جلدی سے دوسری جینزپہن لی۔

فیشن کے دلدادہ افراد کو بخوبی علم ہوگا کہ زیدعلی نے رپڈ جینزپہن رکھی تھی ۔



from SAMAA https://ift.tt/bIfKJQi

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے