اسلام آباد میں خاتون پولیس کانسٹیبل پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔ حکام کی جانب سے واقعہ کے اصل حقائق جاننے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکيل دے دی گئی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق لیڈی کانسٹیبل دن گیارہ بجے پولیس ہیڈکوارٹرز سے بینک جانے کا کہہ کر نکلی تھی، تاہم تین بجے کانسٹیبل اقراء کی موت کی اطلاع ملی۔
آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی ٹریفک عارف شاہ نے لیڈی کانسٹیبل کو پولی کلینک اسپتال پہنچايا تھا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق عارف شاہ کا کہنا تھا کہ اقرا ان کے دوست کی بيٹی تھی اور گھر ملنے آئی تھی۔
پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل اقراء بيماری کے باعث حال ہی ميں دو ماہ کی چھٹیاں گزار کر آئی تھی۔ تاہم بیماری سے متعلق تفیصلات سامنے نہ آسکیں۔
from SAMAA https://ift.tt/cXs9SA7
via IFTTT
0 تبصرے