Breaking News

header ads

الیکشن کمیشن کانوٹس،وزیراعظم اوروزرا عدالت پہنچ گئے

ECP

وزیراعظم اور وفاقی وزرا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے نوٹسز کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیراسد عمر نے موقف اختیار کیا کہ پبلک آفس ہولڈر کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت قانون سازی سے دی گئی،الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ وہ اس کی تشریح خود سے کرے۔

اسد عمرنے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور وہ خود انفرادی حیثیت میں درخواست گزار بن رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سوات میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ، وفاقی و صوبائی وزرا کو نوٹس جاری کردئیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے محمود خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر مراد سعید، صوبائی وزراء محب اللہ، ڈاکٹر امجد علی کو بھی نوٹس جاری کئے گئے۔

نوٹس میں ہدایت کی گئی کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ، وفاقی وزراء اور صوبائی وزراء خود یا بذریعہ وکیل 18 مارچ کو پیش ہوں۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کو سوات کا دورہ کرنے سے منع بھی کیا تھا، الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیر اعظم نے سوات میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا ، اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرنے پر نوٹس جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی پبلک آفس ہولڈر انتخابات والے اضلاع کا دورہ نہیں کر سکتا، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو شیڈول ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/LWT0DpY

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے