محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دو روز کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔
وزیر تعلیم بلوچستان میر نصیب اللہ مری نے سماء سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ کوئٹہ شہر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش دو روز کے لیے اسکولوں، کالجوں اور جامعات کو بند کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جمعرات 17 مارچ اور جمعہ 18 مارچ کوئٹہ کے تمام تعلیمی ادارے بند ہوں گے، جب کہ بلوچستان کے دیگر شہروں اور علاقوں میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 17اور 18مارچ کو ہونے والے میٹرک کے پرچے بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
چیئر پرسن ثانوی بورڈ سعدیہ فاروقی کے مطابق کوئٹہ میں سترہ اور اٹھارہ مارچ کو میٹرک کے پرچے نہیں ہوں گے، جب کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں میڑک کے پرچے معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔
from SAMAA https://ift.tt/6KnI0h5
0 تبصرے