Breaking News

header ads

پیپلزپارٹی رہنماخورشید شاہ کےبھائی ضمیرشاہ کوکرپشن ریفرنس میں سزا

پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کے بھائی ضمیر شاہ کو کرپشن ریفرنس میں سزا سنادی گئی۔

سکھرکی احتساب عدالت میں نیوتعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشن میں کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کے بھائی سمیت 26 ملزمان کو سزا سنادی۔

جج فرید انور قاضی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ضمیرشاہ سمیت 22 ملزمان کو7 سال اور4ملزمان کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

سابق ٹی ایم اوز یار محمد جونیجو اور شکور مہر کو بھی سزا سنائی گئی۔ ملزمان میں سابق یوسی چیئرمین یوسف جاگیرانی، ثاقب اعوان و دیگر شامل ہیں۔

ملزمان کو74 لاکھ 83 ہزار 596 روپے کے ریفرنس میں سزا سنائی گئی ہے۔عدالتی حکم پر مجرمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/x2DUaGw
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے