Breaking News

header ads

جب تک زندہ ہوں” اين آراو”نہيں دوں گا،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک زندہ ہوں ” اين آر او” نہيں دوں گا،ملک مین طاقتور اين آر او مانگتا ہے اورحکومت گرانے کی دھمکی ديتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے عالمی یوم نسواں کی مناسبت سے فاطمہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پی ٹی آئی نے خواتین کوخود مختار بنانے کے لیے اقدامات کیے، جس حکومت نے خواتين کو ان کے پيروں پرکھڑا کيا وہ ہماری حکومت ہے۔

وزيراعظم نے کہا کہ اللہ نے انسان کو دنيا ميں انصاف کے مقصد کوقائم کرنے کيلئے بھيجا۔ انھوں نے کہا کہ خواتین کوجائیداد میں حق لازمی ملنے کا قانون تو بن گیا لیکن اس پر عمل کروانا ہوگا،رسول ﷺنےسب سے پہلے خواتین کو ان کے حقوق دیئے،اسلام نےخواتین کو جائیداد میں حقدار بنایا ہے تاہم بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہوتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ طلاق، خلع اور دیگرمعاشرتی مسائل میں خواتین کيليے  کام کرنے کی مزید ضرورت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ معاشرہ اس وقت تباہ ہوتا ہے جب طاقتور چوری کرے اورچھوٹ جائے، يہاں طاقتور قانون کے نيچے نہيں آنا چاہتا اوراين آر او مانگتا ہے۔

وزیراعظم نے دو ٹوک کہا کہ جب تک زندہ ہوں” اين آر او” نہيں دوں گا، طاقتور اين آر او مانگتا ہے اورحکومت گرانے کی دھمکی ديتا ہے،ان کے خلاف 25برس سے جہاد کررہا ہوں اور ڈاکوؤں کا گلدستہ اور چوروں کا ٹولہ کوشش کرلے،اس کےلئے ميں تيار ہوں۔



from SAMAA https://ift.tt/6wzX9LB
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے