پاکستان ایئر فورس کے فضائی بیٹرے میں جدید ترین طیارے جے 10 سی شامل کرلیے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
چیف آف ائیر اسٹاف کی خصوصی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان نے تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کا اہتمام کامرہ کے منہاس ایئر بیس پر کیا گیا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ابتدائی طور پر پاکستان نے چین سے 6 جے 10 سی طیارے خریدے ہیں۔ یہ طیارے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔
ففتھ جنریشن کے ملٹی رول کامبیٹ فائٹر جے 10 سی طیارے پاک فضائیہ کی آپریشنل کارکردگی بڑھانے اور بھارتی رافیل کا مقابلہ کرنے کیلئے خریدے گئے ہیں۔
from SAMAA https://ift.tt/USXrbNa
0 تبصرے