بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دوسری جانب ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک میں ایک کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی بسیمہ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں سی ٹی ڈی نے ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔
ترجمان کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ انکے تین ساتھی فرار ہو گئے سی ٹی ڈی نے مکان کی تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ گولہ و بارود بر آمد کر لیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/tCsY6Mf
via IFTTT
0 تبصرے