چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت پیر تک ملتوی ہوگئی۔
خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ ہائیکورٹ میں جیل منتقلی اور عدالتی دائرہ اختیار زیرسماعت ہونے کے باعث سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی کردی گئی۔
جج ابوالحسنات نے کہا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست واپس لے تو سماعت کر سکتا ہوں۔ جس پر پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لیتے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/vULSD6m
0 تبصرے