Breaking News

header ads

ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس: پی ٹی آئی نے ضمنی جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا

الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی گئی، پی ٹی آئی نے ضمنی جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا مزید جواب جمع کرانے کے حق پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے معاون وکیل نوید انجم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور ضمنی جواب جمع کرایا۔

معاون وکیل نے کہا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کا ریکارڈ غائب کردیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ کتنے ضمنی جواب جمع کرائیں گے؟۔ معاون وکیل نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باعث ہم مجبور ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیا ہم پھر آپ کا جواب جمع کرانے کا حق ختم کردیں؟۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سماعت پر جواب جمع کرانے کیلئے حتمی وقت دیا گیا تھا، اس کیس میں پہلے متعدد مرتبہ جواب کیلئے موقع دے چکے ہیں۔

پی ٹی آئی کے معاون وکیل نے بتایا کہ انور منصور شدید بیمار ہیں اس لئے پیش نہیں ہوسکے، حالات کے باعث جواب جمع کرانے میں تاخیر ہورہی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آخری موقع کا مطلب آخری موقع ہی ہوتا ہے، الیکشن کمیشن گزشتہ سماعت کے آرڈر پر کیا کرے؟، عام انتخابات سے قبل کمیشن تمام کیسز کو جلد از جلد نمٹانا چاہتا ہے، آپکا جواب جمع کرانے کیلئے بھی 8 سالہ پروگرام لگ رہا ہے۔

معاون وکیل نے کہا کہ ہمارے دفاتر پر دھاوے بولے گئے، سارا ریکارڈ اٹھا کر لے گئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انور منصور نے آج سے قبل اپنے تمام وعدے پورے کئے، اس کیس میں مزید کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ کی روشنی میں کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا مزید جواب جمع کرانےکے حق پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل محفوظ فیصلے پر آرڈر جاری کریں گے۔ کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی گئی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/SuyKrJO

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے