Breaking News

header ads

لاہورہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرفریقین سے جواب طلب کرلیا

لاہورہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکےخلاف دائرمتفرق درخواست پرسماعت ہوئی ،عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹسزجاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا۔

جسٹس سلطان تنویراحمد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ کرکے عوام پر ظلم کیا۔

خیال رہےکہ وفاقی حکومت کی جانب مہنگائی سے ستائے عوام پرمزید بوجھ ڈال دیا گیا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔جس کی وجہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جس نے ہرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کومتاثر کیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/xBcbEMD
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے