Breaking News

header ads

رضوانہ کو گھر سے بس اسٹینڈ پر لانے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی

ملزمہ ثومیہ عاصم کے ہاتھوں تشدد کی شکارہونے والی رضوانہ کی بس اسٹینڈ پر لانے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق رضوانہ کوبس اسٹینڈ پروالدہ اپنے ساتھ لیتی ہے۔جس گاڑی میں رضوانہ کو لایا گیا وہ گاڑی بس اڈے پرہی رکتی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق رضوانہ کو بس اسٹینڈ پروالدہ اپنی تحویل میں لیتی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق رات 8 بج کر 9 منٹ پر گاڑی نجی بس اسٹینڈ پر پہنچتی ہے ،8 بج کر 9 منٹ پرملازمہ رضوانہ کی والدہ بس اسٹینڈ پر موجود نظرآتی ہیں۔

سی سی ٹی وی کے مطابق رضوانہ کی والدہ شمیم کے کہنے پربس کوبینچ کے قریب لایا جاتا ہے،کم عمربچی کوایک شخص اٹھا کرگاڑی میں سوار کراتا ہے،جس گاڑی میں رضوانہ کو لایا گیا وہ گاڑی بس اڈے پرہی رکتی ہے،بچی کی والدہ شمیم اسی گاڑی میں بیٹھتی ہیں پھر10 منٹ بعد گاڑی سے باہر نکلتی ہے۔

1 گھنٹہ 37 منٹ کے بعد رضوانہ اور اس کی والدہ شمیم بس اسٹینڈ سے روانہ ہوتی ہیں بس اسٹینڈ موجودگی کے دوران کم عمر ملازمہ کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، سی سی ٹی وی ایف آئی آرکے متن کے مطابق کمسن ملازمہ کی والدہ بیٹی کو لینے جج کے گھر گئی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/3aRsFWU
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے