Breaking News

header ads

نگراں وزیراعظم کا معاملہ، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات ملتوی

نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی ملاقات کل ہوگی، راجا ریاض کی مصروفیت کے باعث آج ملاقات نہیں ہوگی۔

نگراں وزیراعظم کے نام کے معاملے پر آج وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان ہونیوالی ملاقات ملتوی کردی گئی۔

راجا ریاض کی مصروفیت کے باعث اب ملاقات کل ہوگی، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نگراں وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور راجا ریاض کی جانب سے 3، 3 نام دیئے جائیں گے، کل ہونیوالی ملاقات کے بعد حتمی نام کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی جانب سے نگراں وزیراعظم کیلئے نام فائنل کرکے وزیراعظم کو بتادیا گیا ہے، دوسری جانب ایم کیو ایم نے نگراں وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام دیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/DYwIun7
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے