بلوچستان کے ضلع ژوب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ضلع ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جن سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے علاقے میں مزید ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/vp03HMU
0 تبصرے