Breaking News

header ads

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی

ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ شمال مشرقی پنجاب، جنوبی خیبر پختونخوا،کشمیراورساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم گرم رہے گا،تاہم ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مالاکنڈ،ڈی آئی خان، بنوں اوروزیرستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔۔

پنجاب کے زیادہ ترعلاقوں میں بھی موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے۔ البتہ سیالکوٹ، نارووال،لاہور،گوجرانوالہ، گجرات، سرگودھا، مری اور گلیات میں بادل برس سکتے ہیں۔

سندھ کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں جھکڑچلنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/BA0I9OC

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے