Breaking News

header ads

پندرہ ماہ کی حکومت میں کبھی خود پر تنقید کا برا نہیں منایا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں 15 ماہ کی حکومت میں کبھی خود پر تنقید کا برا نہیں منایا، حقائق پر مبنی نکتہ چینی سے معاملات بہتر انداز میں چلانے میں مدد ملتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں تقریب کے دوران صحافیوں، میڈیا ورکرز اور فنکاروں کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجراء کردیا۔ انہوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران زندگی سے ہاتھ دھونے والے صحافیوں کیلئے خصوصی فنڈ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ متاثرہ صحافی کے ورثاء کو 40 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

اسلام آباد میں اپنے خطاب کے دوران میں وزیراعظم نے کہا کہ تنقید اگر حقائق کی بنیاد پر مبنی ہو تو اسپیشل برانچ کی رپورٹ سے زیادہ مفید ہوتی ہے، 15 ماہ کی حکومت میں کبھی خود پر تنقید کا برا نہیں منایا، درست تنقید سے مدد ملتی ہے اور حقائق کے برعکس تنقید سے بگاڑ ہوتا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان میں پہلی بار ورکنگ جرنلسٹس کو صحت بیمہ کارڈ دیا جارہا ہے، جرنلسٹ فرض کی ادائیگی میں مشکل چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہیں، صحافت کے میدان میں یہ انقلابی اقدام ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کوڈ ڈیجیٹل ریپازٹری آف فیڈرل لاز موبائل ایپ اور ویب سائٹ کا بھی اجراء کر دیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پورٹل سے پاکستانی آئینی دفعات سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں، ججز، وکلاء، قانونی ماہرین، قانون کے طالبعلم، حکومتی اہلکار اور عوام بھی مستفید ہوں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/20ikCBr

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے