Breaking News

header ads

چیئرمین پی ٹی آئی کی لاہور سے اٹک جیل منتقلی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی لاہورسے اٹک جیل منتقلی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق وزیراعظم کی گرفتاری کیلئے 3 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی ذمہ داری ایس ایس پی سی آئی اےلاہورملک لیاقت کی تھی،گرفتاری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کوڈی آئی جی آپریشنز لاہورکےحوالے کیا گیا۔

لاہورسے ڈی آئی جی آپریشنزناصررضوی ،چیئرمین پی ٹی آئی کولےکرروانہ ہوئے،کوٹ مومن کے قریب چیئرمین پی ٹی آئی کوایس ایس پی آپریشنزاسلام آباد ملک جمیل ظفر کے حوالے کیا گیا۔

ذرائع کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی کواسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے سےقبل تمام اہلکاروں کے فونزلے لیے گئے تھے،اہلکاروں کےعلاوہ افسران کوبھی موبائل فونز استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی،ایس ایس پی آپریشنزاسلام آباد نےچیئرمین پی ٹی آئی کوشام 7 بجے ڈی پی او اٹک کے حوالے کیا۔ڈی پی اواٹک سردارغیاث گل نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل حکام کے حوالے کیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/r2OqVAT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے