Breaking News

header ads

مسئلہ کشمیر کسی بھی وقت خطے میں تباہی کا باعث بن سکتا ہے، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر عالمی طاقتیں خاموش ہیں، کشمیر میں کشیدگی کسی بھی وقت خطے میں تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم اور بربریت کی داستان رقم کی جارہی ہے، مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم میں کشمیر سرفہرست ہے، کشمیر کو جیل کی مانند پیش کیا جارہا ہے، اس صورتحال میں پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید جانیے : کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ان کا حق دیا جانا چاہئے، سربراہان مسلح افواج

ان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں امن کے بغیر خطے میں نہ تو کشیدگی کم ہو سکتی ہے اور نہ ہی امن قائم ہوسکتا ہے، کشمیر میں کشیدگی کسی بھی وقت خطے میں تباہی کا باعث بن سکتی ہے، عالمی طاقتوں کی توجہ کسی اور جانب مرکوز ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی طاقتوں بالخصوص مغربی ممالک کو یوکرین کا مسئلہ نظر آرہا ہے، وہ مسئلہ اپنی لیکن کشمیر، فلسطن، برما اور ہندوستان کے مسلمانوں پر ظلم و ستم پر عالمی طاقتوں کا ضمیر خاموش ہے، 75 سالہ کشمیر کا مسئلہ انہیں نظر نہیں آرہا، فلسطین کے مسئلے پر بھی ان کی توجہ نہیں جارہی۔

مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی طور پر منسوخ کیے چار سال ہوگئے

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ کشمیر فلیش پوائنٹ ہے، کسی بھی وقت عالمی امن تباہ ہوسکتا ہے، کشمیر اور فلسطین پر ظلم و ستم پر چند مسلم ملک کی جانب سے آواز اٹھائی جارہی ہے، دیگر طاقتیں ان مظالم پر خاموش ہیں، جب بھی بنی نوع انسان نے ظلم پر خاموشی اختیار کی وہ کسی جنگ کا پیش خیمہ بنی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/zceQZOo

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے