Breaking News

header ads

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی گئی

کراچی کے صارفین پر بجلی بم گرا دیا گیا۔ ماہانہ فیول پرائس کی مد میں 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی گئی۔

نیپرا نے ایک ماہ کیلئے قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔کے الیکٹرک نے 2روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی والوں کیلئے اضافے کا اطلاق اگست کے ماہ کے بلوں پرہوگا، اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اورالیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پرہوگا۔

نیپرا اتھارٹی نے 26 جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی تھی۔کے الیکٹرک کے بعد سرکاری ڈسکوزصارفین کو بھی ہائی وولٹیج کا جھٹکا دیدیا گیا۔

سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی 1 روپے 81 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔نیپرا نے سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کیلئے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ سرکاری ڈسکوز کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، سی پی پی اے نے1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی نیپرا کو درخواست کی تھی نیپرا اتھارٹی نے 26 جولائی کوایف سی اے کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کااطلاق صرف اگست کے بلوں پر ہوگا،نیپرا کے مطابق اطلاق ڈسکوزکے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اورالیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزپرہوگا،تقسیم کارکمپنیوں کے صارفین پر 24 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ کے ای صارفین کو 4 ارب 30 کروڑاضافی دینا ہوں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/7EbCPjQ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے