Breaking News

header ads

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس شروع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس شروع ہوگیا۔ اتحادی حکومت کی وفاقی کابینہ کا آخری اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہو رہا ہے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار،رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب شریک ہیں۔ اس کے علاوہ سردار ایاز صادق، میاں جاوید لطیف، اعظم نذیر تارڑ، نوید قمر بھی شریک ہیں۔

مولانا اسعد محمود، سید امین الحق،آغا حسن بلوچ، طاہربشیرچیمہ بھی اجلاس میں شریک مرتضی جاوید عباسی،عون چوہدری،شیری رحمان، قمرزمان کائرہ اور مولانا عبدالواسع بھی کابینہ میں اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے،اسمبلیوں کی تحلیل،نگران سیٹ اپ سے متعلق امورپربھی تبادلہ خیال ہوگا۔وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے وزراء سے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/p59qVOi

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے