Breaking News

header ads

پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے سمسٹر کے دوران فیسوں میں اضافہ کالعدم قرار

لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے اسٹڈی پروگرام کے دوران فیس میں اضافے کو غیرقانونی قرار دے دیا۔ جسٹس شاہد جمیل خان نے تحریری فیصلے میں حکم دیا ہے کہ پاکستان میڈیکل کونسل اس بات کو یقینی بنائے کہ میڈیکل کالج اضافی اور غیر اعلانیہ فیسیں وصول نہ کریں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد جمیل خان نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے اسٹڈی پروگرام کے دوران فیس میں اضافے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق پاکستان میڈیکل کونسل اس بات کو یقینی بنائے کہ میڈیکل کالجز اضافی اور غیراعلانیہ فیسیں وصول نہ کریں۔

رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ میڈیکل کالجز نے سمسٹر کے دوران فیسوں میں اضافہ کردیا تھا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں اضافے کا اقدام کالعدم قرار دیا جاتا ہے، کالجز صرف وہی فیسیں وصول کریں جو 2022ء کے سیشن شروع ہوتے وقت مقرر کی گئی تھیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/FrCtfbU

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے