Breaking News

header ads

اسلام آباد میں مالکن کی تشدد سے زخمی ملازمہ بچی کی حالت تشویشناک

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے انتظامی آفیسر کی اہلیہ کے مبینہ تشدد سے زخمی بچی کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔

جنرل اسپتال لاہور میں زیرعلاج رضوانہ کی طبعیت آج صبح خراب ہونا شروع ہوئی، میڈیکل بورڈ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

پرنسپل لاہورجنرل اسپتال کے مطابق لڑکی کے پھیپڑوں میں انفیکشن ہو گیا ہے جس سے اسے سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے، لڑکی کی نبض غیرمعمولی چل رہی تھی، لڑکی کا بلڈپریشر بھی بہت زیادہ گرگیا۔ لڑکی کو آکسیجن پر آئی سی یومیں ہی رکھاجائے گا۔

پروفیسرالفرید ظفر نے مزید کہا کہ لڑکی کو شدید تشدد کی وجہ سے سائیکلوجیکل مسائل درپیش ہیں، کبھی لڑکی کی حالت درست ہوجاتی ہے، کبھی بگڑجاتی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/wR2b5s1
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے