Breaking News

header ads

انگلینڈ ٹیم کے فاسٹ بولراسٹیورٹ براڈ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

انگلینڈ ٹیم کے فاسٹ بولراسٹیورٹ براڈ نے کرکٹ کے ہر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ کی مقبول ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق اسٹیورٹ براڈ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایشزسیریزکا پانچواں ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔

اسٹیورٹ براڈ نے اوول میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے ٹیسٹ میں اب تک 602 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں اوراپنا 167 واں ٹیسٹ میچ اس وقت آسٹریلیا کے خلاف کھیل رہے ہیں۔اسکے علاوہ اسٹیورٹ براڈ 121 ون ڈے اور 56 ٹی20 میچز بھی کھیل چکے ہیں جن میں بالترتیب 178 اور65 وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹیورٹ براڈ نے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 169 رنز بھی بنا رکھے ہیں۔ وہ ٹیسٹ کی تاریخ میں پانچویں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/BubEHAJ
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے