Breaking News

header ads

وزیرآباد میں آئل ریفائنری میں آتشزدگی ہزاروں لیٹر تیل جل گیا

وزیر آباد کے علاقہ علی پور چٹھہ میں آئل ریفائنری یونٹ لگی آگ پر ریسکیو ٹیموں نے دو گھنٹوں کے بعد قابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کے آئل ریفائنری یونٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور دو گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ یونٹ کے بوائلر اور بیٹنگ چیمبر میں لگی تھی، جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت آئل چیمبر میں 25 ہزار لیٹر خام تیل موجود تھا۔ ریسکیو کے مطابق آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آئل ریفائنری میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا،وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو عوام اور ریفائنری عملے کی حفاظت کیلئے فوری اقدامات اور واقعے کے مکمل تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Eonz0ir

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے