Breaking News

header ads

سرگودھا: مسافر وین میں سیلنڈر دھماکا7 مسافر جاں بحقمتعدد زخمی

سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں مسافر وین میں سیلنڈر دھماکے سے 7مسافر جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ مومن میں بھلوال سے جانے والی وین میں سلینڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس سے 7 مسافر جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیموں نے وین میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منقتل کردیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مسافر وین میں آتشزدگی سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہارتعزیت کی، کمشنر اور آرپی اوسرگودھا سے رپورٹ طلب کرکے وین میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/P7wFE93

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے