بینک سے رقوم نکلوانے والے نان فائلرزپرصفراشاریہ چھ فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کردیا گیا۔ ٹیکس ایکٹوٹیکس پیئرزلسٹ میں شامل نہ ہونے والوں سے لیا جائے گا۔
ایف بی آرسرکلرکےمطابق بینک سے 50 ہزارروپے تک رقم نکلوانے پرٹیکس کی شرح صفر ہوگی،50 ہزار 500 روپے تک رقم نکلوانے پر 303 روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔
ایف آئی بی آرکے مطابق 55 ہزارروپے نکلوانے پر330 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا، 75 ہزار روپے نکلوانے والے نان فائلرز سے 450 روپے ٹیکس لیا جائے گا۔
ایک دن میں بینک سے نکلوائی گئی 50 ہزار سے زیادہ پوری رقم پر ٹیکس ہوگا،وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔پاکستان میں غیرملکی سفارتکاریا سفارتی مشن بھی ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/AdsBjRK
0 تبصرے