بجلی ایک ماہ کیلئے پھر مہنگی کردی گئی، مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 81 پیسے مہنگی کردی گئی۔
نیپرا نے سرکاری ڈسکوز کیلئے بجلی ایک ماہ کیلئے مزید مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھائی گئی، سرکاری ڈسکوز کیلئے مئی کیلئے قیمت ایک روپے 81 پیسے بڑھ گئی۔
رپورٹ کے مطابق اضافی وصولی آئندہ ماہ (اگست) کے بلوں میں کی جائے گی، صارفین پر 24 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین، چارجنگ اسٹیشن، کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/KeJspVI
via IFTTT
0 تبصرے