2 سال میں مہنگائی کی شرح5 سے7 فیصدپرلائیں گے، ہمارے لیے مہنگائی بہت بڑا چیلنج ہے،گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کا تقریب سے خطاب کہا، مہنگائی میں کمی کے لیےاقدامات جاری ہیں، مستقل معاشی گروتھ پر ہمارا فوکس ہے۔
گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پچھترروپے کا نوٹ باقائدہ جاری کردیا، تقریب سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمارے لیے اہم ہے،اسٹیٹ بینک کے پچھترسال مکمل ہوئے، ہمیں فخرہےکہ اسٹیٹ بینک کا سنگ بنیاد قائداعظم نے رکھا،پچھترسالوں میں مشکل وقت اور نشیب و فرازکا سامنا رہا۔
گورنراسٹیٹ بینک نے کہا اسٹیٹ بینک کی16ہزارسے زائد برانچزملک میں کام کررہی ہیں، بینک اکاونٹس کی ڈیجیٹل کی سہولت بھی شروع کی ہے، گھربیٹھے کسٹمراب اکاونٹس کھلوا سکتے ہیں اور اسے ہینڈل بھی کرسکتے ہیں۔ بینکنگ سروسز کے حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں کو بھی کافی سہولیات فراہم کی ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے موجودہ قانون میں فائننشل اسٹیبلیٹی ہے،فریم ورک انٹرنشینل اسٹینڈرڈ کے مطابق ہے،اسٹیٹ بینک کا ایکٹ دنیا کے کسی بھی سینٹرل بینک کے معیارکےمطابق ہے۔
جمیل احمد نے مزید کہا اسٹیٹ بینک نے آٹومیشن پر بھی خصوصی توجہ دیکر کارکردگی بہتر کی ہے،اسٹیٹ بینک کا ٹیکنالوجی پربھی فوکس ہےاسٹیٹ بینک نےآن لائن ڈیٹا ویئرہائوس بنایا ہے،بینکوں کو جدید ٹیکنالوجی سسٹم سے مانیٹرنگ اور ریگولیٹ کیا جارہا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/aYg7vl6
0 تبصرے