Breaking News

header ads

پاکستان والی بال ٹیم انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت سے محروم ہو گئی

قومی والی بال ٹیم کی اے وی سی چیلنج کپ میں شرکت کا معاملہ،وزارت خارجہ نے پاکستان والی بال ٹیم کو این او سی دینے سے انکارکردیا۔

پاکستان والی بال ٹیم انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت سے محروم ہو گئی، اے وی سی چیلنج کپ 8 سے 15جولاٸی چائنیزتائی پے میں کھیلا جانا ہے، پاکستان نے اے او سی چیلنج کپ میں شرکت کیلٸے آج روانہ ہونا تھا۔ چیلنج کپ میں پاکستان ، آسٹریلیا، ویتنام کےساتھ گروپ ای میں تھا۔

ایونٹ میں عدم شرکت پر پاکستان والی بال فیڈریشن کو ایک کروڑ سے زاٸد نقصان کا سامنا ہے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ میں عدم شرکت پرپاکستان کو جرمانہ عاٸد ہونے کا امکان ہے۔وزارت خارجہ نے تاٸیوان میں کسی بھی اسپورٹس ایونٹ میں پاکستان کوشرکت سے روک رکھا ہے۔

قومی والی بال ٹیم 2016 میں بھی چاٸنیز تاٸی پے کے ایونٹ میں شرکت کر چکی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ng9Ecbz

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے