Breaking News

header ads

سائیفرتحقیقات چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری17جولائی تک جواب طلب

لاہورہائیکورٹ میں سائیفرتحقیقات روکنے کی چیرمین تحریک انصاف کی درخواست، وفاقی حکومت نے متفرق درخواست دائرکردی۔

وفاقی حکومت نے تحقیقات روکنے سے متعلق حکم امتناع خارج کرنے کی استدعاکردی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر چیرمین تحریک انصاف کو نوٹس جاری کرکے 17جولائی کو جواب طلب کرلیا۔

درخواست وفاقی حکومت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے چیرمین تحریک انصاف کو 30نومبرکوطلبی کانوٹس دیاتھا۔ وکیل وفاقی حکومت نے کہا عدالت نے وفاقی حکومت کونوٹس دیے اور سنے بغیر یکطرفہ عمل درآمد معطل کردیا۔ عدالت کےاس فیصلے سے ایف ائی اے تفتیش رک گئی۔

استدعا کی گئی کہ لاہورہائیکورٹ6 دسمبر2022 کو جاری حکم امتناع واپس لے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/nOyspxh

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے