Breaking News

header ads

نو مئی واقعات: سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ گرفتار

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر 9 مئی کو پرتشدد واقعات پر سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 9 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے نیب نے رینجرز کی بھاری نفری کی مدد سے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پرتشدد مظاہرے کئے گئے، عسکری، سرکاری اور نجی املاک پر حملے بھی کئے گئے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں تھانہ گدائی پولیس نے نو مئی کے واقعات پر پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کیخلاف 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے، انہیں آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی تھیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Mc4dPJt

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے