ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے گوجرانوالہ سے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے رواں سال فروری میں لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار انسانی اسمگلرز میں محسن جاوید اور شرافت علی شامل ہیں، جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
مزید جانیے : کشتی حادثہ، کشمیریوں سمیت 298 پاکستانی جاں بحق ہوئے
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق محمد یحییٰ سے یورپ بھجوانے کیلئے 25 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔
واضح رہے کہ یونان میں چند روز قبل کشتی کے المناک حادثے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی، جس میں سیکڑوں پاکستانیوں سمیت 700 سے زائد افراد سوار تھے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/TzC78xW
0 تبصرے