Breaking News

header ads

وزیراعظم نے قرض پروگرام کے تحت فنڈز جلد از جلد جاری ہونے کی امید ظاہر کردی

وزیراعظم نے قرض پروگرام کے تحت فنڈز جلد از جلد جاری ہونے کی امید ظاہر کردی۔ شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹینا جارجیوا سے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری قرض پروگرام اور تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔

شہبازشریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹینا جارجیوا کی ملاقات پریس میں نیو گلوبل فنانشل پکٹ اجلاس کے موقع پرہوئی۔ شہبازشریف نے معاشی ترقی اور استحکام کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نویں اقتصادی جائزہ کے تحت تمام پیشگی اقدامات مکمل کر چکے ہیں، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ وعدوں کے مطابق ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

آئی ایم ایف معاہدے کی بحالی، پاکستان نے برطانیہ سے مدد مانگ لی

وزیراعظم نے قرض پروگرام کے تحت فنڈز جلد از جلد جاری ہونے کی امید ظاہر کردی۔ رقم جاری ہونے سے معاشی استحکام اورعوامی ریلیف کیلئے کوششوں کو تقویت ملے گی، ایم ڈی آئی ایم ایف نے جاری اقتصادی جائزے سے متعلق اپنا موقف بیان کیا۔

ملاقات کے موقع پر شیری رحمان،ایاز صادق،مریم اورنگزیب،عائشہ غوث پاشا،طارق فاطمی، پاکستانی سفیر عاصم افتخار بھی ملاقات میں موجود تھے



from Samaa - Latest News https://ift.tt/tCi652w
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے