Breaking News

header ads

معاشی استحکام کےلیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے،وزیرخزانہ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جوسب سے مشکل ریفارمز تھے وہ ہوچکے ہیں مگر معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وقت درکار ہے۔ ایک دن میں مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک مشکلات کا شکار ہے، معاشی استحکام کےلیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔ کچھ لوگوں کی خواہش ہےملک ڈیفالٹ کرجائے، ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ترجیح ہوتی ہے کہ پیمنٹ میں کوئی ڈیلے نہ ہو، کوشش ہے جو بھی وعدے کیے ہیں وہ پورے کریں۔ ملک کو ملکر مشکلات سے نکالیں گے، آئی ایم ایف نےاسٹیمںٹ دی ہےکہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کررہا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سنہ 2013 میں بھی پہلا سال ہمارے لیے مشکل تھا، اس وقت بھی ہمیں بہت سے چیلنجزکا سامنا ہے، طویل مدت بہتری کےلیےبجٹ بھی ہوگا اورکچھ اوربھی معاہدے ہوں گے، ریاست کےلیے سیاست کی قربانی دی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/o7IsAO5
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے